آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی

Mar 09, 2022 | 22:24:PM
آصف زرداری نے چوہدری شجاعت سے تحریک عدم اعتماد کیلئے حمایت مانگ لی
کیپشن: آصف علی زرداری اور چوہدری شجاعت حسین کی ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ہونیوالی  ملاقات میں گفتگو کا زیادہ تر محور تحریک عدم اعتماد اور ق لیگ کی اس کیلئے حمایت رہا۔ آصف علی زرداری نے  چوہدری شجاعت  سے درخواست کی  کہ ق لیگ غیر مشروط طور پر تحریک عدم اعتماد کی حمایت کرے۔

ذرائع کےمطابق چوہدری شجاعت حسین نے آصف علی زرداری کو مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ ہونیوالی گفتگو پر اعتماد میں لیا،گفتگو کا زیادہ تر محور تحریک عدم اعتماد اور ق لیگ کی حمایت رہی۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہےکہ چوہدری شجاعت نے آصف زرداری کو مسلم لیگ ن کے ساتھ تعلقات میں بگاڑ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر سابق صدر زرداری نے کہا کہ ق لیگ کو اس وقت کسی شرط کے بغیر اپوزیشن کا ساتھ دینا چاہیے۔چوہدری شجاعت نے آصف علی  زرداری سے کہا کہ سیاسی پیش رفت کے لئے آپ اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نےکہا مولانا فضل الرحمٰن کے ساتھ  بھی ن لیگ اور ق لیگ تعلقات پر کردار ادا کرنے کے معاملہ پر بات کی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری نے ن لیگ اور ق لیگ کو قریب لانے کے لئے نئی تجویز دے دی۔ سابق صدر نے ق لیگ کے سربراہ کو تجویز دی کہ اس وقت کے سیاسی حقائق سامنے رکھ کر فیصلہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم کی کراچی آمد،عامر لیاقت کا ملاقات نہ ہونے پر شکوﺅں بھرا ٹوئٹ