نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار کی لڑکی کے ہمراہ خطرناک ون ویلنگ، ویڈیو وائرل
کیپشن: نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں موٹر سائیکل سوار کی لڑکی کے ہمراہ خطرناک ون ویلنگ، ویڈیو وائرل
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد اویس) تھانہ لوہی بھیر کی حدود میں ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے اندر موٹر سائیکل سوار نوجوان کی جانب سے خطرناک ون ویلنگ کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
موٹر سائیکل سوار نوجوان کو ایک لڑکی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر خطرناک سٹنٹ کرتے ہوئے دیکھا گیا،ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ لڑکی موٹر سائیکل کے سامنے والے حصے پر بھی بیٹھی ہوئی ہے۔
ون ویلنگ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس پر صارفین کی جانب سے تشویش اور تنقید کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ویڈیو وائرل ہونے کے باوجود اسلام آباد پولیس تاحال نوجوان کا سراغ لگانے میں ناکام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سیاحوں کی حفاظت کے پیش نظر مری میں پتریاٹہ کیبل کار سروس عارضی طور پر معطل