پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نئے ریکارڈز کی جانب گامزن

Jun 09, 2026 | 19:56:PM
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، نئے ریکارڈز کی جانب گامزن
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز زبردست تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا، جہاں سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی کے باعث مارکیٹ نئے ریکارڈز کی جانب گامزن رہی۔

کاروبار کے اختتام پر بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس 1,376 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 170,330 پوائنٹس پر بند ہوا، جبکہ گزشتہ کاروباری روز انڈیکس 168,953 پوائنٹس پر اختتام پذیر ہوا تھا۔

ٹریڈنگ کے دوران مارکیٹ میں ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1,712 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں انڈیکس 171,022 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن بھر کے دوران 76 کروڑ سے زائد شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مجموعی مالیت 27 ارب روپے رہی۔

مارکیٹ میں تیزی کے باعث سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 158 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور مجموعی مارکیٹ ویلیو بڑھ کر 18,908 ارب روپے تک پہنچ گئی۔

ماہرین کے مطابق مثبت معاشی اشاریوں، سرمایہ کاروں کے اعتماد اور مختلف شعبوں میں خریداری کے رجحان نے مارکیٹ کی کارکردگی کو سہارا دیا، جس کے باعث کاروباری دن کے دوران نمایاں تیزی دیکھنے میں آئی۔