نائب وزیراعظم سے اطالوی سفیر کی الوداعی ملاقات 

Jun 09, 2026 | 18:54:PM
نائب وزیراعظم سے اطالوی سفیر کی الوداعی ملاقات 
کیپشن: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سےاطالوی سفیر الوداعی ملاقات کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(انورعباس)اطالوی سفیر مارلینا آرمیلن نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے الوداعی ملاقات کی،نائب وزیراعظم نے اطالوی سفیر کو کامیاب سفارتی مدت مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کے فروغ میں سفیر کی خدمات قابلِ تحسین قرار دیا،اسحاق ڈار نے کہاکہ تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور لیبر موبیلٹی میں تعاون فروغ پا رہا ہے۔ 

پاکستان نے اٹلی کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اطالوی سفیر نے پاکستان میں اپنے قیام کے دوران تعاون پر اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا،اطالوی سفیر نے پاک اٹلی تعلقات میں پیش رفت کو بھی سراہا۔

اطالوی سفیر نے کہاکہ دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت خوش آئند ہے۔

اسحاق ڈار نے اطالوی سفیر کے مستقبل میں کامیابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں:2027میں حج کے خواہشمند افراد کیلئے اہم خبر