بپھرے ہوئے دریا میں نہلاتے ہوئے گھوڑا لہروں میں بہہ گیا

Jun 09, 2026 | 12:06:PM
 بپھرے ہوئے دریا میں نہلاتے ہوئے گھوڑا لہروں میں بہہ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )یورپ میں ایک افسوسناک واقعہ میں دریا میں نہلائے جانے کے دوران ایک گھوڑا تیز بہاؤ کی زد میں آ کر بہہ گیا۔

عینی شاہدین کے مطابق سیاہ و سفید گھوڑی دریائے ایڈن  میں نہا رہی تھی کہ اچانک پانی کی سطح بلند اور بہاؤ تیز ہونے کے باعث اس کا توازن بگڑ گیا، جس کے نتیجے میں وہ کچھ دیر تک پانی میں بہتی رہی اور جزوی طور پر ڈوب بھی گئی۔

بعد ازاں گھوڑے نے کسی حد تک سنبھلنے کی کوشش کی اور کنارے کی طرف جانے لگا، تاہم دریا کے تیز بہاؤ کی وجہ سے وہ دوبارہ بہاؤ کی سمت چلا گیا، جس پر وہاں موجود افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

صورتحال کے پیش نظر کمبریا فائر اینڈ ریسکیو سروس کی خصوصی واٹر ریسکیو ٹیم کو فوری طلب کیا گیا، جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گھوڑے کو دریا سے نکال لیا۔

 یہ بھی پڑھیں:سستی ترین الیکٹرک کاریں، مارکیٹ میں دھوم مچ گئی

حکام کے مطابق ریسکیو ٹیم نے گھوڑے کو محفوظ مقام تک پہنچایا جہاں اسے ٹاؤن کے باؤلنگ گراؤنڈ کے قریب قابو میں لیا گیا، بعد ازاں ویٹرنری ٹیم نے اس کا معائنہ بھی کیا۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ٹیم نے تیزی اور مؤثر انداز میں کارروائی کرتے ہوئے ممکنہ بڑے حادثے کو ٹال دیا۔