بھارت کاہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے :صدر زرداری

Jun 09, 2025 | 17:25:PM
 بھارت کاہندوتوا نظریہ پورے خطے کیلئے خطرہ ہے :صدر زرداری
کیپشن: تصویر، فائل
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24  نیوز)صدر مملکت آصف زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے شدت پسندانہ ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں ، بھارت میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں اور عیسائیوں کو تعصب اور ظلم کا سامنا ہے۔

عید الاضحٰی پر صدرِ زرداری سے ایوانِ صدر میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور ورکرز سے ملاقات کی ، صدر نے پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں کی عید کی مبارکباد دی۔

اس موقع پر صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کسانوں کو سپورٹ کرکے ملکی معیشت کو ترقی دے سکتے ہیں، زراعت ہماری معیشت کی بنیاد ہے، ملک کو زرعی شعبے کی بنیاد پر ترقی دینے کی ضرورت ہے۔

صدرِ مملکت نے کہا کہ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے، ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر توجہ دینا ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں:9 ماہ کے دوران حکومتی قرضوں میں 4,090 ارب روپے کا اضافہ