پوتا پوتی اورنواسے نواسیاں انور کہہ کر بلاتے ہیں توعجیب نہیں لگتا:انورمقصود
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)نامور ادیب، مزاح نگار اور دانشور انور مقصود نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی جس میں زندگی، رشتوں، تنقید، تعریف اور معاشرے کے رویوں پر مخصوص شائستہ انداز میں خیالات کا اظہار کیا۔
گفتگو کے دوران انور مقصود نے بتایا کہ ان کا اپنے پوتے پوتیوں اور نواسے نواسیوں سے رشتہ محض ایک بزرگ کا نہیں بلکہ دوستی پر مبنی ہے،انہوں نے کہا کہ جب بچے انہیں اُن کے نام سے پکارتے ہیں تو انہیں خوشی ہوتی ہے، عجیب نہیں لگتا،جب وہ بچوں سے پوچھتے ہیں کہ مجھے انور کیوں کہتے ہو؟ تو وہ معصومیت سے جواب دیتے ہیں کہ آپ ہمیں ہمارے نام سے کیوں پکارتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں:ماورا حسین اور امیر گیلانی کوعیدپرصدمہ، خوشیاں غم میں بدل گئیں
انورمقصود نے کہا کہ بچوں کےساتھ دوستی کرنا ہی اُن سے محبت کا سب سے خوبصورت طریقہ ہے، اور یہی ہر رشتے کی بنیاد ہونی چاہیے۔
انور مقصود نے کہا کہ اکثر لوگ دوسروں پر تنقید اس لیے کرتے ہیں تاکہ اپنی کمزوریاں چھپا سکیں، جو لوگ خود کچھ کرنے کی ہمت نہیں رکھتے، وہ دوسروں کی کامیابی کو دیکھ کر تنقید کا راستہ اپناتے ہیں، اگر کسی شعبے کا ماہر شخص تعمیری تنقید کرے تو وہ قابل غور ہوتی ہے، لیکن اگر تنقید کرنے والا متعلقہ فن سے ناواقف ہو تو وہ صرف حسد کی علامت ہے۔