ماورا حسین اور امیر گیلانی کوعیدپرصدمہ، خوشیاں غم میں بدل گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف فنکارجوڑی ماورا حسین اور ان کے شوہر امیر گیلانی کی عید کی خوشیاں غم میں بدل گئیں۔
ماوراحسین اور امیرگیلانی کا پالتو کتا "یوگی" صرف دو سال کی عمر میں انہیں ہمیشہ کےلیے چھوڑ گیا۔
ماورا حسین نے انسٹاگرام پر جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے لکھا:"ہمارے خوبصورت لڑکے، تم بہت جلدی چلے گئے۔ اتنی مختصر سی مدت میں ہمیں اتنی محبت دینے کا شکریہ، میرے گولڈن بوائے،میرے یوگی...لو یو"
امیرگیلانی نے بھی جذباتی پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے لکھا"آج ہمارے دل کا ایک ٹکڑا ہم سے جدا ہوگیا، میرا بہترین دوست یوگی، جلد ملیں گے‘‘ انہوں نے یوگی کی پیدائش (6 جون 2023) اور وفات (8 جون 2025) کی تاریخوں کا بھی ذکر کیا۔
دونوں اداکاروں نے یوگی کے ساتھ گزارے گئے قیمتی لمحات کی ویڈیوز اور تصاویر بھی شیئر کیں،جس کے بعد انہوں نے مزید کوئی عید کی پوسٹ شیئر نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر بھی یوگی کی موت پر صارفین نے گہرے دکھ کا اظہار کیاہے، کئی صارفین نے لکھا کہ پالتو جانوروں کو کھونا اپنے بچے کو کھونے جیسا ہوتا ہے،ماورا اور امیر کے مداحوں نے انہیں تسلی دیتے ہوئے پیار بھرے پیغامات بھیجے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹک ٹاکر ثناء قتل کیس: ملزم عمر حیات کے والد کا بیٹے سے متعلق بیان سامنے آگیا
کئی صارفین نے گزشتہ عید پر یوگی کے ساتھ کھینچی گئی تصاویر کو یاد کیا اور اس پیارے پالتو کو خراج عقیدت پیش کیا۔