رئیلٹی شو بگ باس میں حصہ لینے والی ماڈل بھارتی کرکٹر شریاس ائیر کے پیار میں"دیوانی"
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی رنر اَپ ٹیم کے کپتان شریاس ائیر کی جارحانہ بلےبازی نے خواتین میں مقبولیت کو تیزی سے بڑھادیا۔
ہندوستان کے رئیلٹی شو بگ باس 18 سے مشہور ہونیوالی کنٹسٹنٹ ایڈن روز نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں پنجاب کنگز کی نمائندگی کرنیوالے شریاس ائیر کیلئے اپنی پسندیدگی کا کھل کر اظہار کردیا۔
ایڈن روز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں اپنے ذہن میں تو شریاس ائیر سے پہلے ہی شادی کرچکی ہوں اور اپنے آپ کو انکے بچے کی ماں سمجھتی ہوں، مجھے انکی عاجزی اور فوکس بہت پسند ہے"۔
مزید پڑھیں:ماورا حسین اور امیر گیلانی کوعیدپرصدمہ، خوشیاں غم میں بدل گئیں
واضح رہے کہ شریاس ائیر کی ٹیم پنجاب کنگز نے آئی پی ایل کے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی تاہم انہیں کوہلی کی رائل چیلنجر بنگلورو نے شکست دیکر پہلی بار ٹائٹل جیتنے سے محروم کردیا۔
قبل ازیں بھارتی کرکٹر رنکو سنگھ اور سماج وادی پارٹی کی رکن پارلیمنٹ (ایم پی) پریا سروج کے ساتھ منگنی کی افواہوں سچ ثابت ہوئیں تھی، دونوں 8 جون کو لکھنؤ کے مقامی ہوٹل میں منگنی کریں گے۔