حمائمہ ملک یوٹیوب چینل کے ذرئعے اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے مداحوں کو بتائیں گی

Jun 09, 2023 | 20:10:PM
حمائمہ ملک یوٹیوب چینل کے ذرئعے اپنی ذاتی زندگی کےحوالے سے مداحوں کو بتائیں گی
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی معروف اداکارہ حمائمہ ملک جلد ہی  اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی زندگی کے حوالے سے مداحوں کو بتائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈراموں اور پھر بالی ووڈ اور 2022 میں پاکستان کی کامیاب ترین فلم "دی لیجنڈ آف مولا جٹ "میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوانے والی اداکارہ حمائمہ ملک جلد اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے اپنی زندگی کے ان پہلووں اور گوشوں سے پردہ اٹھائیں گی کہ جو ان کے چاہنے والے اداکارہ کے متعلق جاننا چاہتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by KhasTainment (@khastainment)

حمائمہ ملک نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی زندگی کی ذاتی کہانیوں، پہلووں اور تجربات کو شیئر کرنے کا فیصلہ کیاہے ۔

کچھ عرصے قبل حمائمہ ملک کے بھائی فیروز خان نے بھی اپنے یوٹیوب چینل کو لانچ کیا تھا جس میں انہوں نے اپنی پہلی ویڈیو ایک ریپ میوزک شیئر کیا تھا۔