بالی ووڈ پر برسوں راج کرنے والی ہیما مالنی کا چونکا دینے والا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی ووڈ کی ڈریم گرل معروف اداکارہ ہیمامالنی نے انکشاف کیا ہے کہ میں اپنے کیریئر کے عروج کے دور میں بھی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہیں تھی۔
بالی ووڈ کی چند ہی اداکارائیں ایسی رہی ہیں جنہوں نے 1970ء اور 1980ء کی دہائی کے ابتدائی برسوں میں ہیما مالنی جیسی غیر معمولی مقبولیت حاصل کی ہو، تاہم اپنی بے مثال شہرت کے باوجود ہیما مالنی نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں انکشاف کیا ہے کہ میں کبھی بھی بالی ووڈ کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ نہیں رہی اور نہ ہی میں نے کبھی دولت کو اپنی ترجیح بنایا۔
مزید پڑھیں:معروف بھارتی اداکار کو زہریلے کیڑے نے کاٹ لیا، حالت تشویشناک
77 سالہ اداکارہ نے گفتگو میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکارہ کے تاثر کی تردید کی اور کہا کہ نہیں، بالکل نہیں، یہ کس نے کہا؟ ہمیں بہت معمولی معاوضہ ملتا تھا، ہمیں اتنی زیادہ رقم نہیں دی جاتی تھی۔
انہوں نے کہا کہ ہدایت کار اور پروڈیوسرز مجھے بہت پسند کرتے تھے لیکن میں نے کبھی پیسے کے لیے کام نہیں کیا، جیسے جیسے میری مقبولیت بڑھتی گئی، ویسے معاوضے میں تھوڑا بہت اضافہ کر دیا جاتا تھا، بس۔