امریکی حملے؛ایران نےاقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دئیے

Jul 09, 2026 | 09:52:AM
امریکی حملے؛ایران نےاقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دئیے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایران نے امریکی حملوں کیخلاف اقوام متحدہ کو احتجاجی خطوط ارسال کر دئیے۔
خط سلامتی کونسل کے صدر اور سیکریٹری جنرل  کو علیحدہ علیحدہ ارسال کئے گئے ہیں۔
 امیر سعید ایروانی کے مطابق  امریکا نے ایک بار پھر ایران کی خودمختاری اور علاقائی سلامتی پر حملے کئے ہیں۔
خط کے متن میں کہاگیاہے کہ حملے اقوام متحدہ کے منشور اور امریکا کی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی کھلی خلاف ورزی ہیں،امریکی کارروائیاں اقوام متحدہ کے منشور کے آرٹیکل 2 کی شق 4 کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
 خط  میں مزیدکہاگیاہے کہ یہ حملے 16 جون کو طے پانے والے ایم او یو کی پہلی شق کی بنیادی خلاف ورزی بھی شمار ہوتے ہیں۔