ایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)امریکی پابندیوں میں چھوٹ ختم ہونے کے بعدایران کا 6 کروڑ 30 لاکھ بیرل خام تیل سمندر میں پھنس گیا۔
امریکی جریدے’’ بلومبرگ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق خام تیل سے لدے ایرانی ٹینکرز خلیجِ فارس میں مختلف مقامات پر یا تو سفر میں ہیں یا لنگر انداز ہیں۔
’’ بلومبرگ‘‘ کی رپورٹ کے مطابق اگرصورتحال برقرار رہی تو 5 کروڑ بیرل خام تیل اور ریفائنڈ پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل نہیں ہوسکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل مہنگا، آبنائے ہرمز سے متعلق خدشات بڑھ گئے
واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران پرجنگ بندی کے بعد ہونے والے تازہ حملوں کے نتیجے میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھاجارہاہے، عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں تقریباً ایک فیصد اضافہ ہواہے جس کے بعد یہ 79 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی ایک فیصد اضافے کے ساتھ 74.37 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کررہاہے،اماراتی مربن خام تیل کی 6.67 فیصد اضافے کے ساتھ 74 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈنگ جاری ہے۔