غیر ملکی فوج  ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے:ایرانی بحریہ،امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان

Jul 09, 2026 | 09:22:AM
غیر ملکی فوج  ساحل پر اتری تو علاقہ ان کیلئے جہنم بنا دیں گے:ایرانی بحریہ،امریکا کو منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری نے کہا ہے کہ غیر ملکی فوج ایران کے ساحل پر اترنے کی کوشش کرے گی تو علاقہ حملہ آوروں کے لیے جہنم بن جائے گا۔
ایرانی بحریہ کے ریئر ایڈمرل حبیب اللہ سیاری  نے کہا کہ امریکا نے ایرانی سرزمین پر اترنے کا منصوبہ بنایا تھا لیکن اسے عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہا۔

حبیب اللہ سیاری نے امریکی صدر کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی بحریہ تباہ نہیں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:نارووال میں بھارتی ساختہ مارٹر گولا برآمد، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنا دیا

دوسری جانب ایران نے جنوبی علاقوں پر امریکی حملوں کے بعد خبردار کیا ہے کہ ان کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

خاتم الانبیا مشترکہ فوجی ہیڈکوارٹرز نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں کے نتائج برآمد ہوں گے اور ایرانی مسلح افواج ان کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دیں گی۔

ایران کی جانب سے حملوں کے اعلان کے بعد کویت اور بحرین میں سائرن بجا دئیے گئے۔

 شہریوں کو پرامن رہنے اور محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کر دی گئی۔

کویتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے راکٹ اور ڈرون حملوں کے خلاف نظام متحرک ہے۔فضائی دفاعی نظام دشمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار ہے،قطر میں شہریوں کو موبائل فونز پر سکیورٹی خطرے کی وارننگ کے بعد خطرہ ٹل جانے کے پیغامات موصول ہوئے۔