صدر آزاد جموں و کشمیر سے اعزازی صدارتی مشیر میں ملاقات،سیاسی صورتحال پرگفتگو

Jul 09, 2025 | 18:31:PM
صدر آزاد جموں و کشمیر سے اعزازی صدارتی مشیر میں ملاقات،سیاسی صورتحال پرگفتگو
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز )  صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب نےایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات کی۔ 

 اس موقع پرصدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کے درمیان آزادکشمیر کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی، اس موقع پر صدر آزادجموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور اعزازی صدارتی مشیر چوہدری راسب کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان,بشری بی بی کو ذہنی اذیت دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے,مسرت جمشید چیمہ