عمران خان,بشری بی بی کو ذہنی اذیت دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے,مسرت جمشید چیمہ

Jul 09, 2025 | 18:24:PM
عمران خان,بشری بی بی کو ذہنی اذیت دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے,مسرت جمشید چیمہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کو ذہنی اذیت اور جسمانی تکلیف دینے کی ہر حد پار کی جا رہی ہے۔

ٹویٹر  ایکس پر جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو کپڑے نہیں پہنچانے دئیے جا رہے، ایکسرسائز نہیں کرنے دی جاتی، ٹی وی اور اخبارات بند ہیں۔ ؎

اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ شدید گرمی کے موسم میں 22 گھنٹے 6/8 سیل میں رکھا جاتا ہے،اسی طرح بشری بی بی کو گریس ملا پانی دیا جا رہا ہے، ان کی صحت مسلسل گر رہی ہے،شدید گرمی میں گھنٹوں بجلی بند کر دی جاتی۔ 

مسرت جمشید چیمہ نے مزید لکھا کہ بنیادی حق جیسے کہ وکیلوں سے بھی ملنے نہیں دیا جارہا ،گزشتہ کئی ہفتوں سے بشری بی بی کے وکیل ان سے ملاقات نہیں کر سکے،یہ سب کرنے والے یاد رکھیں وقت سدا ایک جیسا نہیں رہتابالآخر عوام جیتے گی اور آج کے ظالموں کو اس کا حساب دینا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ کے پی حکومت کیخلاف سازش ہوئی تو بھرپور مقابلہ کریں گے: سلمان اکرم راجہ