گھر والوں سے بہت اچھے تعلقات ہیں:ماڈل حمیرا اصغر کا انٹرویو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)معروف ماڈل واداکارہ حمیرا اصغر کے انتقال کے بعد ان کاایک پراناانٹرویووائرل ہوگیا جس میں انہوں نے کہاہے کہ ان کے اپنے گھروالوںکے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں جبکہ دوسری طرف ان کے گھروالوں کی ان کی لاش وصول کرنے سے ہی انکارکردیاہے۔
ماڈل واداکارہ کی لاش کل کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی اوراب پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرکے لاش سرد خانے منتقل کردی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق حمیرااصغرنے مذکورہ فلیٹ 2018سے کرائے پرلے رکھاتھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی،عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔
لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا، فلیٹ کو عدالتی بیلف نے سیل کردیا ہے اور واقعے کی تحقیقات مختلف پہلوؤں سے جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ماڈل حمیرااصغرکاپوسٹ مارٹم مکمل،گھروالوں کالاش وصول کرنے سے انکار
اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر حمیرا اصغر کا ماضی میں دیا گیا ایک انٹرویو وائرل ہوگیا ہے جس میں انہوں نے اپنے خاندان سے تعلقات اور والدین کی سپورٹ پر بات کی تھی، ان کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ ہر وقت ان کے کام سے باخبر رہتی ہیں اور کیریئر کے آغاز میں مخالفت کے باوجود بعد میں گھر والوں نے ان کے ٹیلنٹ کو تسلیم کیا۔
واضح رہے کہ حمیرا اصغر کا تعلق لاہور سے تھا لیکن وہ کراچی میں مقیم تھیں جہاں وہ گزشتہ 7 سال سے ایک فلیٹ میں اکیلے رہ رہی تھیں۔