پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار نہ ہونے کا مودی سرکار کا دعویٰ جھوٹا قرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) امریکا نے پاک بھارت جنگ بندی میں واشنگٹن کا کردار نہ ہونے سے متعلق مودی سرکار کے دعوے جھوٹے قراردیدیے۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے بریفنگ میں کہا کہ اکثر تبصرے خود اپنی وضاحت کردیتے ہیں، حقیقت جاننے کے لیے جدید دور میں آپ کسی ایک تبصرے پر انحصار نہیں کرتے۔
ترجمان نے کہا کہ بعض لوگوں کی رائے غلط ہوتی ہے، صدرٹرمپ نے یہ بات آسان بنا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشیں، ہنگامی صورتحال،این ڈی ایم اے نے مزید الرٹ جاری کر دیا
امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ نائب صدر جے ڈی وینس بھی پاک بھارت مذاکرات میں شریک تھے اورانہیں تسلیم کیا جائےگا۔
واضح رہے کہ پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ متعدد مرتبہ کردار ادا کرنے کا دعویٰ کرچکے ہیں جب کہ بھارتی حکومت مسلسل پاک بھارت جنگ بندی میں امریکی کردار کو مسترد کرتی آئی ہے۔
پاکستان کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی میں اہم کردار ادا کرنے پر امریکی صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے بھی نامزد کیا گیا ہے۔