انسانی ترقی پر پنجاب اضلاع کی  رینکنگ سامنے آ گئی

Jan 09, 2026 | 18:25:PM
انسانی ترقی پر پنجاب اضلاع کی  رینکنگ سامنے آ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)  انسانی ترقی پر پنجاب اضلاع کی  رینکنگ سامنے آ گئی۔

راولپنڈی انسانی ترقی میں پہلے نمبر پر، لاہور آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔

شہری سہولیات کے باوجود لاہور انسانی ترقی میں آٹھویں نمبر پر رہا ۔جہلم دوسرے ، گجرات تیسرے ، اور چکوال چوتھے نمبر پر رہا ۔فیصل آباد پانچویں نمبر ، سیالکوٹ 6 اور اٹک ساتویں نمبر پر رہا ۔

رپورٹ  میں بتایا گیا ہے کہ  خوشحال اضلاع اور پسماندہ علاقوں کے درمیان خلیج مزید گہری ہوگئی ۔ جنوبی پنجاب کے اضلاع بدستور انسانی ترقی میں سب سے پیچھے۔ ہیں۔ سرکاری رپورٹ  کے مطابق  لودھراں، راجن پور اور مظفرگڑھ انتہائی کم انسانی ترقی والے اضلاع  ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیئے: سی ایس ایس امتحان 2026 کے لئے ڈیٹ شیٹ آگئی

تعلیم، صحت اور آمدن میں عدم توازن، اور صوبائی پالیسیوں کی ناکامی وجہ  ہے۔
 انسانی ترقی کی رینکنگ صحت، تعلیم اور فی کس آمدن کے اشاریوں کی بنیاد پر کی گئی۔

تینوں پیمانوں کے مجموعی اسکور سے اضلاع کی درجہ بندی طے کی گئی۔