سی ایس ایس امتحان 2026 کے لئے ڈیٹ شیٹ آگئی

Jan 09, 2026 | 18:15:PM
 سی ایس ایس امتحان 2026 کے لئے ڈیٹ شیٹ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک) اسلام آباد میں فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے  سی ایس ایس امتحان 2026 کے لئے ڈیٹ شیٹ دے دی ہے۔ 

سی ایس ایس امتحان 2026 میں شرکت کرنے والے امیدواروں کا انتظار آج ختم ہو گیا۔  فیڈرل پبلک سروس کمیشن نے سی ایس ایس 2026 کی ڈیٹ شیٹ آج جاری کر دی ہے۔ 

سی ایس ایس 2026 کے تحریری امتحانات 4 فروری سے شروع ہوں گے۔

ایف پی ایس سی  کی ڈیت شیٹ کے مطابق  چار اور پانچ فروری کو 2 مختلف انگریزی مضامین کا پرچہ لیا جائے گا۔جنرل نالج کے تینوں پرچے 6، 7 اور 8 فروری کو ہوں گا۔  9 فروری کو اسلامیات یا تقابلی مطالعۂ مذاہب (غیرمسلموں کےلئے) کا پرچہ ہو گا ۔

یہ بھی پڑحیں :  پیپلز پارٹی نے وعدےکےمطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کراچی آنے پر سرکاری پروٹوکول دے دیا

اختیاری مضامین کے امتحانات 10 سے 15 فروری تک جاری رہیں گے۔

اختیاری مضامین کے پرچے صبح اور شام کے سیشنز میں ہوں گے۔

 ایف پی ایس سی نے کہا ہے کہ  امیدوار ڈیٹ شیٹ کے مطابق تیاری مکمل کریں۔ رول نمبر سلپس اور امتحانی مراکز متعلق ہدایات بعد میں  جاری کی جائیں گی