پیپلز پارٹی نے وعدےکےمطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کراچی آنے پر سرکاری پروٹوکول دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنا وعدہ پورا کر دیا۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کو کراچی آنے پر سرکاری پروٹوکول دے دیا۔
آج خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اپنی پارٹی کی سیاسی سرگرمیوں کے لئے کئی دن کے لئے کراچی آئے تو سینئیر وزیر سعید غنی نے خود کراچی ائیرپورٹ جا کر خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کا استقبال کیا۔
سعید غنی نے سندھ کی روایت کے مطابق سہیل آفریدی کو قیمتی سندھی ٹوپی اپنے ہاتھ سے اوڑھائی۔ انہوں نے مہمان وزیر اعلیٰ کو سندھ کی روایتی دستکاری اجرک بھی اوڑھائی،
سہیل آفریدی ذاتی حیثیت سے سندھ مین اپنی پارٹی کی سیاسی سرگرمیاں کرنے کے لئے آئے ہیں اور اب تک ان کی کوئی سرکاری سطح کی ملاقات طے نہیں ہے۔

سعید غنی نے سہیل آفریدی کی خیریت دریافت کی اور انہیں خوشدلی کے ساتھ کراچی میں خوش آمدید کہا۔ سعید غنی نے بتایا کہ خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ کراچی میں قانون کے دائرہ مین رہتے ہوئے سیاسی سرگرمیاں کرنے کے لئے آزاد ہیں۔
اس سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھگ حکومت نے پی ٹی آئی کو کراچی کے باغِ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت خوش دلی کے ساتھ دے دی تھی۔ کل سندھ کے وزیر بلدیات ناصرحسین شاہ نے بتایا تھا کہ کورنگی میں ڈپٹی کمشنر نے پی ٹی آئی کو سڑک پر جلسہ کی اجازت دینے سے منع کیا ہے کیونکہ جلسے کیلئے سڑک روکنے سے مسئلہ ہو گا تاہم باغ جناح میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: سہیل آفریدی کو کراچی میں کہاں جلسہ کرنے کی اجازت ملی؟ پیپلز پارٹی کا رویہ سامنے آگیا