لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے ہوجائیں خبردار

Jan 09, 2026 | 17:14:PM
لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے ہوجائیں خبردار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں سیکنڈ ہینڈ موبائل خریدنے والے خبردار ہوجائیں، پولیس موبائل ٹریکنگ یونٹ نے 7 سال کے دوران ٹریس ہونے والے موبائل فونز کا ریکارڈ مرتب کرلیا۔

 2018 سے 2025 تک 35 ہزار سے زائد افراد چوری شدہ موبائل استعمال کرتے رہے، 35 ہزار سے زائد ڈیوائسز برآمد کرکے صارفین کے خلاف کارروائی کی گئی، پولیس کے مطابق ریکور کیے گئے موبائل فونز کی مالیت 8 کروڑ 75 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔

 گزشتہ سال 2025 میں چوری شدہ یا چھینے گئے 6 ہزار سے زائد موبائل ٹریس و ریکور کیے گئے جن کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شہری آن لائن موبائل فون خریدنے سے گریز کریں، غیر رجسٹرڈ یا مشکوک موبائل فون خریدنے والے ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے لیے حکمت عملی تشکیل دے دی گئی ہے، صارفین ڈیلرز کی بجائے مستند ڈیلرز سے ہی خرید و فروخت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:  ماہانہ 7 ہزار روپے الاؤنس ! ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری آگئی