ماہانہ 7 ہزار روپے الاؤنس ! ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری آگئی

Jan 09, 2026 | 17:05:PM
ماہانہ 7 ہزار روپے الاؤنس ! ملازمین کیلئےبڑی خوشخبری آگئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) گرڈ سٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کی منظوری دے دی جس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق پیسکو بورڈ نے گرڈ سٹیشن پر کام کرنے والے عملے کے لیے ماہانہ 7 ہزار روپے ڈینجر الاؤنس دینے کا فیصلہ کرلیا گیا،بورڈ کے اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ الاؤنس ایس ایس او، فٹر، ٹیسٹ انسپکٹر اور ہیلپرز کے اہل ہوگا۔

اعلامیے میں کہنا تھا کہ ڈینجر الاؤنس کا اطلاق فوری طور پر نافذ العمل ہوگا اور یہ باقاعدہ بورڈ اجلاس میں منظور کیا گیا ہے۔

 اس اقدام کا مقصد وہ عملہ جو خطرناک حالات میں کام کرتا ہے، اس کی حوصلہ افزائی اور مالی تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

پیسکو نے مزید کہا کہ یہ الاؤنس گرڈ اسٹیشن پر کام کرنے والے تمام اہل عملے کو فراہم کیا جائے گا تاکہ ان کی محنت اور خطرناک ماحول میں کام کرنے کی خدمات کا مناسب اعتراف کیا جا سکے۔ 

یہ بھی پڑھیں :  کرائے کے فوجیوں کو برداشت نہیں کرینگے, ٹرمپ اپنے ملک پر توجہ دیں;آیت اللہ خامنہ ای