کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب ادویات مفت ملیں گی

Jan 09, 2026 | 14:46:PM
کینسر کے مریضوں کیلئے بڑی خوشخبری، اب ادویات مفت ملیں گی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)وزارتِ قومی صحت خدمات اور سوئس دوا ساز کمپنی روشی (Roche) کے درمیان کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے۔

اس معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے قومی صحت خدمات مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس منصوبے کے پہلے مرحلے میں اسلام آباد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے 745 کینسر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جائیں گی۔

وفاقی وزیر صحت نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت ادویات کی مجموعی لاگت کا 30 فیصد حکومت پاکستان جبکہ 70 فیصد لاگت روشی کمپنی برداشت کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام کینسر کے مریضوں کے لیے ایک بڑا ریلیف ہے اور حکومت صحت کے شعبے میں پبلک پرائیویٹ شراکت داری کو فروغ دے رہی ہے تاکہ مہنگے علاج کو زیادہ سے زیادہ افراد تک پہنچایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا کراچی میں جلسہ ، پیپلزپارٹی  نے بھی اہم اعلان کر دیا

وزارتِ صحت کے مطابق یہ معاہدہ کینسر جیسے مہلک مرض کے علاج میں سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جس سے غریب اور مستحق مریضوں کو براہِ راست فائدہ پہنچے گا۔