سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ

Jan 09, 2026 | 14:38:PM
سندھ حکومت کا پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احسن عباسی)سندھ حکومت نے پی ٹی آئی کو جناح گراؤنڈ میں جلسہ کرنےکی اجازت دینےکا فیصلہ کر لیا۔

وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ وزیراعلیٰ کےپی سہیل آفریدی کا سندھ میں بھرپور استقبال کریں گے،سہیل آفریدی سیاسی سرگرمیاں کریں جلسہ بھی کر سکتے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی سمیت کسی بھی جماعت کی پرامن جدوجہد کو نہیں روکا جا سکتا، قانون کی خلاف ورزی ہو تو مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ جلسے کی کوئی پابندی نہیں ہے،   کورنگی اور ساؤتھ میں بھی انھوں نے جلسے کی درخواست دی ہے ،پی ٹی آئی نے باغ جناح میں جلسے کی اجازت مانگی ہے وہ ان کو دی جارہی ہے۔

ناصر شاہ نے کہا کہ  پی ٹی آئی کی لیڈرشپ سے بات چیت ہورہی ہے،کراچی میں جلسہ کیلئے پی ٹی آئی قانون کے مطابق اجازت دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فرانس اور ملائشیا کے سفارتی نمائندے اڈیالہ جیل پہنچ گئے،کیا ہونے جارہا ہے،جیل ذرائع سے اہم خبر آ گئی