فرانس اور ملائشیا کے سفارتی نمائندے اڈیالہ جیل پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں

Jan 09, 2026 | 14:30:PM
فرانس اور ملائشیا کے سفارتی نمائندے اڈیالہ جیل پہنچ گئے،اہم ملاقاتیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فرانس اور ملائیشیا کے سفارتخانوں کے نمائندے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچے ہیں۔

جیل ذرائع کے مطابق ملائیشین سفارتخانے کی نمائندہ مائرہ مدثر اڈیالہ جیل آئیں، جہاں انہیں جیل میں قید ملائیشین خاتون موہاظلہلمی تک قونصل رسائی دی گئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ موہاظلہلمی تھانہ مندرہ میں درج مقدمے میں گرفتار ہیں۔

ادھر جیل ذرائع کے مطابق فرانسیسی سفارتخانے کی نمائندہ ولیری ماری بھی اڈیالہ جیل پہنچیں، جنہیں قید فرانسیسی شہری بینجمن سیبسشیئن تک قونصل رسائی دی گئی۔

جیل ذرائع کے مطابق فرانسیسی شہری منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سونا پھر مہنگا  ، نئی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے