سونا پھر مہنگا ہوگیا، نئی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے

Jan 09, 2026 | 12:47:PM
سونا پھر مہنگا ہوگیا، نئی قیمت نے عوام کے ہوش اڑا دیئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سونا عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں اضافے کے نتیجے میں  مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں  جمعہ کے روز فی اونس سونے کی قیمت میں 34ڈالر کا اضافہ ریکارڈ ہوا، جس کے نتیجے میں سونے کی  نئی عالمی قیمت 4ہزار 472ڈالر کی سطح پر آگئی ۔

اسی طرح مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت بھی 3ہزار 400روپے کے اضافے سے 4لاکھ 69ہزار 562روپے کی سطح پر آگئی  جب کہ فی 10 گرام سونے کی قیمت 2ہزار 915روپے بڑھ کر 4لاکھ  2ہزار 573روپے ہوگئی ہے۔

 سونے کی قیمتوں کے ساتھ ساتھ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی کی قیمت بھی 70 روپے کے اضافے سے 8ہزار 195روپے کی سطح پر آگئی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 60روپے کے اضافے سے 7ہزار 025روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم کا اعلان

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت کم ہوئی تھی۔