عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم کا اعلان

Jan 09, 2026 | 12:36:PM
 عام آدمی کے لیے الیکٹرک بائیکس اسکیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بلوچستان کابینہ نے صوبے میں الیکٹرک بائیکس سکیم عام عوام کے لیے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ طلباء، ورکنگ ویمن اور سرکاری ملازمین کو 30 فیصد سبسڈی کے ساتھ بائیکس فراہم کی جائیں گی، جبکہ عام شہری بھی آسان اقساط پر الیکٹرک بائیکس حاصل کر سکیں گے،سکیم بینک فنانسنگ کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

کابینہ اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں تقریباً 2.5 لاکھ سرکاری ملازمین کے علاج معالجے پر سالانہ 6 سے 7 ارب روپے خرچ ہوتے ہیں، جس کے پیش نظر سرکاری ملازمین کے لیے ہیلتھ انشورنس سکیم متعارف کروانے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

اجلاس میں انٹرپرائزز ڈویلپمنٹ پروگرام کو گوادر، کیچ اور آواران تک توسیع دینے کی منظوری دی گئی اور میرٹ پر تعیناتیوں کے اصول کو یقینی بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:بہترین سفارتکاری کی بدولت پاکستان خطے میں مرکز نگاہ بن گیا :عالمی جریدہ دی ڈپلومیٹ

وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عام آدمی کے ٹیکس سے حاصل ہونے والے وسائل عوام کی امانت ہیں، اور وسائل کا زیادہ حصہ مخصوص طبقے پر خرچ کرنا ناانصافی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹرک بائیکس اسکیم اور ہیلتھ انشورنس منصوبے سے عوام کو براہ راست فائدہ پہنچے گا اور نوجوانوں کو معاشی استحکام کے مواقع ملیں گے۔