متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ

Jan 09, 2026 | 09:42:AM
متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ کرتے ہوئے 18 سال کی عمر کو قانونی بلوغت قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں نیا سول قانون نافذ کر دیا گیا ہے جس کے تحت نوجوانوں کو مالی اور قانونی معاملات میں مزید خودمختاری حاصل ہو گئی ہے۔

جس کے تحت 18 سال کی عمر کو قانونی بلوغت قرار دے دیا گیا ہے، جو اس سے قبل 20 سال تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ اٹھارہ سال کے نوجوانوں کو سرپرست کی اجازت کے بغیر مالی اور قانونی فیصلوں کا اختیار مل گیا، اس کے علاوہ نوجوانوں کو کاروبار رجسٹر کروانے اور تجارتی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی بھی اجازت دی گئی ہے۔

پندرہ سال تک کی عمر کے افراد عدالتی اجازت سے اپنے اثاثے خود سنبھال سکیں گے، قبل ازیں یہ اختیارات صرف 20 سال کی عمر میں حاصل ہوتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کا نیا شکنجہ تیار،مودی حکومت کی مشکلات میں مزید اضافہ

اماراتی حکام کے مطابق اس قانون کا مقصد نوجوانوں کو بااختیار بنانا، ان کی سماجی اور معاشی شمولیت بڑھانا اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ قانونی ڈھانچہ فراہم کرنا ہے۔