مودی کی روس سے قربت سفارتی شکست میں تبدیل،500فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ

Jan 09, 2026 | 09:29:AM
مودی کی روس سے قربت سفارتی شکست میں تبدیل،500فیصد امریکی ٹیرف کا خطرہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)مودی کی روس سے قربت سفارتی شکست میں تبدیل، امریکا نے 500 فیصد تک ٹیرف بڑھانے کا شکنجہ تیار کرلیا،سستے تیل کے لالچ نے بھارتی معیشت کو عالمی پابندیوں کے دہانے پرپہنچا دیا۔

بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق گزشتہ سال ٹرمپ نے بھارتی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا جبکہ روسی تیل خریدنے پر اضافی 25 فیصد جرمانہ لگایا، جس سے بعض مصنوعات پر ڈیوٹیاں 50 فیصد تک جا پہنچی تھیں۔

انڈیا ٹوڈے کے مطابق دسمبر 2025 میں بھی امریکی صدر نے بھارتی چاول پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔

معاشی ماہرین نے کہا کہ امریکہ سے بات چیت میں تعطل ،عالمی پابندیوں اور بڑھتے تجارتی ٹیرف نے مودی سرکارکے معاشی ماڈل کی قلعی کھول دی ہے،انتہا پسند ہندو تنظیم آر ایس ایس کے زیراثر مودی کی تمام ترتوجہ بھارت کو معاشی طاقت کے بجائے اسے صرف ہندوتوا ریاست بنانے پر مرکوز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:میدان سجنے کو تیار،ایک روز باقی

معاشی ماہر ین نے بتایا کہ شائننگ انڈیا کے نام نہاد نعرہ کے پیچھے بڑھتی سماجی اور معاشی خلیج انتہائی سفاک انداز میں سامنے آرہی ہے،بھارت میں ایک جانب امبانی اور اڈانی کے اثاثوں میں ہوشربااضافہ جبکہ دوسری جانب عوام دو وقت کی روٹی کو ترس گئے۔