پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 5.8
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )رات گئے پاکستان کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، سوات، شانگلہ، بونیر میں بھی رات گئے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
وادی نیلم، مظفر آباد اور آزاد کشمیر کے دیگر کئی علاقوں میں بھی زلزلےکے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے سبب شہری خوفزدہ ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی شدت 5.8 اور زمین میں زلزلے کے مرکز کی گہرائی 159 کلومیٹرریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کا سرحدی علاقہ تھا۔
ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔