معروف یوٹیوبر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا

Jan 09, 2023 | 12:42:PM
معروف یوٹیوبر کی شادی کی تقریبات کا سلسلہ شروع ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی مشہور یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انہوں نے اپنی اور اپنی اہلیہ عروب جتوئی کی رسم مایوں سے خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں، جس میں ان دونوں کو پیلے رنگ کے جوڑے میں پُرمسرت انداز میں دیکھا جاسکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Saad Ur Rehman (@duckybhai)

رسم مایوں کی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہی ان کے مداحواں کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس اپریل میں یوٹیوبر نے عروب جتوئی سے منگنی اور نکاح انتہائی خاموشی سے قریبی عزیز و اقارب کی موجودگی میں کیا تھا، جس کے بعد انہوں نے اپنی اہلیہ کو زندگی کا پہلا پیار بھی قرار دیا تھا۔

View this post on Instagram

A post shared by Saad Ur Rehman (@duckybhai)

واضح رہے کہ یوٹیوبر کی اہلیہ بھی سوشل میڈیا انفلونسر ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Aroob Jatoi (@aroob_jatoi)

خیال رہے کہ ڈکی بھائی اپنے وی لاگز سے زیادہ ساتھی یوٹیوبرز سے لڑائی جھگڑوں کی وجہ سے مشہور ہیں۔’ڈکی بھائی‘ کے نام سے چلانے والے یوٹیوب پر ان کے عام روٹین پر بنائے جانے والے وی لاگز بھی صارفین کی جانب سے پسند کیے جاتے ہیں۔یوٹیوب پر ان کے سبسکرائبرز کی تعداد 3 ملین سے تجاوز کر چکی ہے۔