انڈونیشین طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا،مسافروں اور عملے کی ہلاکتوں کا خدشہ

Jan 09, 2021 | 16:50:PM
انڈونیشین طیارے کا ملبہ سمندر سے مل گیا،مسافروں اور عملے کی ہلاکتوں کا خدشہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انڈونیشیاکے مسافرطیارے کاملبہ سمندرسے مل گیا،طیارے میں56مسافراورعملے کے6افرادکے ہلاک ہونے کاخدشہ ہے۔
 غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشیا کا مسافر طیارہ 737 جکارتہ سے انڈونیشیا کے شہرمونٹی یانک جارہا تھا کہ اڑان بھرنے کے چار منٹ بعد اچانک اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا طیارے میں 56 مسافر اور عملے کے 6 افراد سوار تھے۔انڈونیشین وزیر ٹرانسپورٹ نے طیارے کے لاپتہ ہونے کی تصدیق کی تھی۔
 غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ دس ہزار فٹ کی بلندی پر پہنچنے کے بعد منقطع ہوا،لاپتہ ہونے والا طیارہ26 سال پرانا ہے، اس نے اپنی پہلی پرواز 1994 میں کی تھی۔