"امریکی پارلیمنٹ پرحملہ..15 افراد پرفرد جرم عائد"

Jan 09, 2021 | 14:52:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24نیوز)امریکی پارلیمنٹ پرحملہ کرنے والے 15 افراد پرفرد جرم عائد کردی گئی۔

امریکی محکمہ انصاف کےمطابق گرفتار افرد میں سےایک پرگھریلو ساختہ بم بنانےکا الزام بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ دیگرمشتبہ افراد میں اسپیکر نینسی پلوسی کے دفتر میں گھسنے والاشخص بھی شامل ہے۔

محکمہ انصاف کا کہنا ہےکہ کیپیٹل ہل پر حملہ کرنےوالوں میں شامل ایک شخص کے ٹرک سے 11 پٹرل بم برآمد کئےگئے ہیں جبکہ پارلیمنٹ میں لوڈڈ ہینڈ گن سمیت گھسنے والے شخص کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔