بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے؛  راجہ پرویز اشرف

Feb 09, 2026 | 21:41:PM
بھارت افغانستان کو پاکستان کے خلاف استعمال کرتا ہے؛  راجہ پرویز اشرف
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ ہندوستان کسی بھی قیمت پر اگر تباہی پھیلا سکتا ہے تو وہ پھیلاتا ہے،افغانستان کو وہ استعمال کرتا ہے۔ 

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ترلائی کلاں میں دہشتگردی کا خوفناک واقعہ ہوا،پاکستان از انڈر اٹیک،پاکستان فیسنگ وار !ہندوستان نے یہ تب سے طے کیا جب سے اس کو سمجھ آیا کہ ریگولر وار میں تو پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا،اس لیے ہندوستان دہشتگردی کرتا ہے۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہم میں سے ہر شخص ترلائی واقعے پر دکھی ہے،پہلے ہم کہتے تھے بیرونی ہاتھ ہے یہ تو شکر ہے اب ہم نام لیتے ہیں،جو نمازی تھے ان کی کسی سے کیا دشمنی تھی؟

انہوں نے کہا کہ ہمیں یک زبان ہو کر ہندوستان کو کہنا ہوگا کہ تم دہشتگرد ہو،ہندوستان کو پتہ کہ دہشتگردی ہوگی تو پاکستان معاشی طور پر مستحکم نہیں ہوگا،ہندوستان تو پاکستان کے درپے ہے۔

راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ میں محمود خان اچکزئی کا احترام کرتا ہوں،اپوزیشن لیڈر سے درخواست کرونگا آپ جس  ڈائیلاگ کی بات کرتے ہیں وہ کریں اس میں دیر نہ کریں،اسی ہاؤس میں بات کریں،انہوں نے یہاں اسلام آباد میں آ کر حملہ کیا یہاں سے ہندوستان کو للکارا جانا چاہیے تھا۔  سب سے بڑا ہتھیار ہمارے پاس باہمی اتحاد و اتفاق ہے۔ 

ان کا مزید کہنا تھا کہ  بھارت تو آپ کو تباہ و برباد کرنا چاہتا ہے،سیاسی ورکر کا تو کام ہے کہ آپس میں ہم آہنگی کرے،ہمیں کسی قسم کا کمپرومائز نہیں کرنا چاہیے، ہندوستان کا چہرہ ننگا کرنا چاہئے،یہ ہمارے اوپر حملہ ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں: افغان جنگ  کوئی جہادنہیں تھا،وہ ایک سوپر پاور کی جنگ تھی،ہم کرایہ پرموجود رہے؛خواجہ آصف