"منافقت ختم ہے اس خاندان پر!"؛ علیمہ خان کے بسنت منانے پر عظمیٰ بخاری کا تبصرہ

Feb 09, 2026 | 18:35:PM
  
کیپشن: عظمی بخاری لاہور کے دہلی دروازہ کے ایک محلے میں کڈے کو کنی دے کر بسنت کا افتتاح کر رہی ہیں۔  یہ تصویر  پانچ اور چھ فروری کی درمیانی رات نصف شب بنائی گئی جب بسنت کا سرکاری طور پر آغاز ہوا۔ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)  وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے لاہور میں نیازی خاندان کے بسنت منانے کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا، "منافقت ختم ہے اس خاندان پر!"

وزیر اطلاعات عظمی بخاری نے کہا بسنت منانے کے متعلق اب باجی خود مان رہی ہے۔ اب ان کا کیا کرنا ہے جو ان تصویروں کو پرانا کہہ رہے تھے؟

عظمیٰ بخاری نے کہا، نیازی فیملی کا رویہ ی ہے کہ ہمارے کاروبار چلیں گے لوگ اپنے کاروبار بند کردیں۔عوام بسنت نہ منائیں لیکن ہمارا ٹبر  بسنت منائے گا۔ عظمیٰ بخاری نے طنز کے نشتر برسانے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے لکھا، تھوڑا سا پانی۔۔۔

عظمیٰ بخاری نے کہا،  ویسے یہ بھی فرمان تھا ان کا کہ 8 فروری کو سارا آسمان فتنہ خان کی تصویروں سے بھرا ہوگا۔ اب  خود سادہ پتنگیں بمعہ اہل واعیال اڑا چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا بھی گھر پر بسنت منانے کا اعتراف