روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ

Dec 09, 2025 | 19:13:PM
روسی فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ آزمائشی پرواز کے دوران گر کر تباہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) روس کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ منگل کو ٹیسٹ فلائٹ کے دوران ماسکو سے 254 کلومیٹر دور شمال مشرق میں ایوانوو ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔

اس حوالے سے سرکاری میڈیا نے روسی وزارتِ دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ مذکورہ بالا اے این 22 طیارہ مرمت کے بعد آزمائشی پرواز پر تھا،ماسکو سے خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں عملے کے7 ارکان سوار تھے جن کے بارے میں کچھ پتہ نہیں چل سکا۔ 

طیارہ ایک غیر آباد علاقے میں گر کر تباہ ہوا  جس کا ملبہ تلاش کرنے والی ٹیم روانہ ہو چکی ہے اور اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی، 3 ون ویلرز گرفتار،مقدمات درج