ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی، 3 ون ویلرز گرفتار،مقدمات درج
کیپشن: ٹبی سٹی پولیس کی کارروائی، 3 ون ویلرز گرفتارمقدمات درج
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اسرار خان) ٹبی سٹی پولیس نے منگل کے روز ون ویلنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 ون ویلرز کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزموں میں عبد الرحمٰن،سجاد اور ساحل شامل ہیں۔
ملزمان نے ون ویلنگ اور خطرناک کرتب کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کیں،ملزموں کے زیر استعمال موٹر سائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرلئے گئے۔