انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا 

Dec 09, 2025 | 12:37:PM
انڈونیشیا کے صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد، گارڈ آف آنر پیش کیا گیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو کے اعزاز میں وزیراعظم ہاؤس میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔

مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

  یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کا بڑا اعلان، بھارت میں  کھلبلی مچ گئی

انڈونیشیا کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے وفد کے ارکان کا تعارف کروایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو پاکستان کے سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔ اسلام آباد آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا تھا۔

ایئر پورٹ پر صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے معزز مہمان کا خیرمقدم کیا تھا۔