استحکام پاکستان پارٹی کا مشاورتی اجلاس، سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور پارٹی ٹکٹس پر تبادلہ خیال

Dec 09, 2023 | 21:17:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن علی) جہانگیر ترین کی زیر صدارت استحکام پاکستان پارٹی کا مشاورتی اجلاس ہوا، ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ اور پارٹی ٹکٹس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

استحکام پاکستان پارٹی کا اہم مشاورتی اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا، اجلاس کا انعقاد سربراہ آئی پی پی جہانگیر خان ترین کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں اسحاق خاکوانی، عون چوہدری، نعمان لنگڑیال، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، کرنل ہاشم ڈوگر، مراد راس, ڈاکٹر فیاض الحسن چوہان، رفاقت گیلانی، رانا نذیر، آصف نکئی، چوہدری اخلاق، رائے اسلم، طارق نکئی، راؤ شاہد، مامون جعفر تارڑ سمیت دیگر رہنما شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، سابق وفاقی وزیر زبیدہ جلال کا نیا انکشاف

اجلاس میں انتخابی حکمت عملی اور عوامی رابطہ مہم پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، ن لیگ سے ہونے والی سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر بھی مشاورت زیر بحث آئی، پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مختلف تجاویز اور سفارشات پر غور کیا گیا، قومی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی مشاورت کی گئی۔

جہانگیر ترین کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کو الیکشن میں بھرپور تیاری کے ساتھ حصہ لینے کی ہدایت کی گئی۔