ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرداور خشک رہنے کی پیش گوئی

Dec 09, 2023 | 19:19:PM
ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرداور خشک رہنے کی پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرداور خشک رہے گا۔
رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دھند متوقع ہے،ادھرپنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد جبکہ مری، گلیات اورگردونواح میں سرد رہے گا۔ صبح اور رات کے اوقات میں نارووال، سیالکوٹ، اوکاڑہ، ساہیوال، گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، خانیوال، ملتان، بہا ولپور، خان پور، رحیم یارخان، ڈیرہ غا زی خان اورگردو نواح میں دھند / سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شمالی اضلاع میں سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، تاہم جیکب آباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ، دادو¿، گھوٹکی اورپڈعیدن میں صبح اور رات کے اوقات میں دھند /سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے، جبکہ کشمیر اورگلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی کا نیا فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ، تنقید کے نشانے پر رکھ لیا