"اپنا وقار نہ کھوئیں"، یمنیٰ زیدی نئے فوٹوشوٹ پر تنقید کی زد میں آگئی

Dec 09, 2023 | 15:35:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی مقبول ترین   ڈرامہ  "تیرے بن"سے شہرت کی بلندی کو چھونے والی ماڈل واداکارہ یمنیٰ زیدی کو حالیہ فوٹو شوٹ کی بناء پرتنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ   یمنیٰ زیدی نے اپنے انسٹاگرام پرایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک براںڈ کے ملبوسات کی تشہیر کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے،یہ برانڈ اداکارہ کی اپنی بہن کا ہے لیکن یمنیٰ نے فوٹو شوٹ کے لیے جو ملبوسات زیب تن کیے وہ ان کے بیشتر فالوورز کو ایک آنکھ نہ بھائے۔

ویڈیو میں یمنیٰ زیدی کا قدرے بولڈاور سٹائل صارفین کو اداکارہ کے مزاج سے بالکل میل کھاتا نظرنہ آیا،ویڈیو میں یمنیٰ زیدی نے سیاہ مخمل کا ماڈرن کٹ پہن رکھا ہے،صارفین کی جانب سے یمنیٰ زیدی کی اس ویڈیو پر ملے جلے تبصرے کیے گئے ۔ایک صارف نے یمنیٰ زیدی سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ"پلیز پیسے اور فیم کیلئے اس طرح کا لباس نہ پہنا کریں، اپنا وقار نہ کھوئیں"۔

ایک صارف نے اداکارہ پر اس لباس کی وجہ سے برہمی کا اظہار کیا ہے,ایک صارف نے اداکارہ کی اس ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انہیں روزِ محشر کی یاد دلادی, جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ"اس طرح کا لباس آپ کی شخصیت پر بلکل نہیں جچتا".ایک صارف کو یہ لباس بلکل نہیں بھایا۔

یہ بھی پڑھیں:غزہ کے بچوں کو کھانے کی اشیاء والے کھلونے دینے پر اشنا شاہ برہم

ایک صارف اداکارہ کے اس طرزِ لباس سے خاصا دُکھی نظرآئے,یمنیٰ زیدی اپاکستان کی ٹاپ اداکاراؤں میں سے ایک ہیں، ڈرامہ ’تیرے بن‘ نے ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ کیا ہے۔