دشمنوں نے کہا نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیگا،مریم نواز

Dec 09, 2023 | 18:36:PM
 دشمنوں نے کہا نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیگا،مریم نواز
کیپشن: مریم نواز جلالپور جٹاں میں یوتھ کنونشن سے خطاب کررہی ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہناہے کہ دشمنوں نے کہا نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیگا،عوام کو جب بھی موقع ملافیصلہ نواز شریف کے حق میں آیا۔
جلالپور جٹاں میں مسلم لیگ ن کے یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ معلوم نہیں تھا جلالپور میں اتنا جذبہ ہے،نوازشریف کا سیاسی سفر آسان نہیں تھا، نواز شریف نے 11سال جلاوطنی کاٹی،نوازشریف نے جیلیں کاٹیں۔
سینئر نائب صدر و چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہاکہ دشمنوں نے کہا نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیگا،کسی نے کہا تھا نواز شریف ماضی کا حصہ بن گیا،عوام کو جب بھی موقع ملافیصلہ نواز شریف کے حق میں آیا۔
مریم نواز نے کہاکہ نوازشریف کیخلاف جھوٹے مقدمات بنائے گئے، نوازشریف نے سڑکوں کے جال بچھائے۔

یہ بھی پڑھیں: یمنیٰ زیدی کا نیا فوٹوشوٹ، سوشل میڈیا صارفین آگ بگولہ، تنقید کے نشانے پر رکھ لیا