سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ، خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے

Dec 09, 2023 | 14:49:PM
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی ، خریداروں کے وارے نیارے ہوگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی ہزاروں روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار روپے کی کمی ہوئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق بھاؤ میں 3 ہزارروپےکمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 15 ہزار 600 روپے ہوگئی ہے جب کہ  10 گرام سونے کا بھاؤ  ایک لاکھ 84 ہزار 842 روپےکا ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ہیلتھ انشورنس کے تحت سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کا فیصلہ

 دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کے دام 26 ڈالر کم ہوکر 2004 ڈالرفی اونس ہے۔