سندھ کی مساجد میں خواتین کیلئے جگہ مختض کرنے کافیصلہ

Dec 09, 2023 | 12:05:PM
سندھ کی مساجد میں خواتین کیلئے جگہ مختض کرنے کافیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ کی مساجد میں اب خواتین بھی نماز پڑھ سکیں گی، اس مقصد کیلئے مساجد میں ان کیلئے علیحدہ جگہ مختص کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق  مساجد میں خواتین کے لیے جگہ مختص کرنےکا فیصلہ سندھ کے نگراں وزیرقانون و اوقاف عمر سومرو کی صدارت میں محکمہ اوقاف کے اجلاس میں کیا گیا،اجلاس میں سیکریٹری اوقاف، ایڈیشنل سیکریٹری اوقاف اور دیگرافسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمر سومرو نے کہا کہ محکمۂ اوقاف کی 77 مساجد میں خواتین کے لیے علیحدہ جگہ مختص کی جائے، رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ مساجد کا ڈیٹا اکٹھا کرنے کا عمل تیز کیا جائے۔

وزیرِ قانون سندھ کا کہنا ہے کہ محکمۂ اوقاف دیگر محکموں سے مل کر مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کریں، محکمۂ اوقاف، مذہبی امور اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا عمل شروع کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان

انہوں نے کہا کہ علمائے کرام سے مشاورت کر کے مدارس میں تکنیکی مہارت کے پروگرام اور آئی ٹی کورسز بھی متعارف کروائے جائیں،سیکریٹری اوقاف نے بریفنگ میں بتایا کہ سندھ بھر میں 8903 مدارس رجسٹرڈ کیے ہیں، مزید مساجد اور مدارس کو رجسٹرڈ کرنے پر کام ہو رہا ہے۔