ن لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان

Dec 09, 2023 | 11:08:AM
ن لیگ کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی: علیم خان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)استحکام پاکستان پارٹی کے صدر علیم خان نے کہا ہےکہ مسلم لیگ(ن)  کے ساتھ کوئی لینے دینے کی بات نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق  علیم خان نےایک انٹرویو میں  کہا کہ جہانگیر ترین بیمار تھے تو شہباز شریف ان سے ملاقات کیلئے آئے تھے، جہانگیر ترین اب شہباز شریف کے پاس ملاقات کیلئے گئے،انہوں نے کہا کہ یہ غیر سگالی کی ملاقاتیں ہوتی ہیں کسی ایجنڈے کی ملاقات نہیں تھی، کسی ایجنڈے کی ملاقات ہوگی تو پہلے 30 رکنی سی ای سی میں جائیں گے، پاکستان میں میرے پسندیدہ لیڈر چودھری شجاعت ہیں وہ بہت نفیس اور اعلیٰ نسل کے انسان ہیں وہ ایک عام سیاستدان نہیں خاص ہیں، نواز شریف چودھری شجاعت کے پاس گئے ہیں تو اچھی بات ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی سنی گئی

خیال رہےکہ شہباز شریف اور جہانگیر ترین کی ملاقات کےبعد (ن) لیگ اور استحکام پاکستان پارٹی میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی خبریں سامنے آئی تھیں جس پر دونوں جماعتوں کی جانب سے متضاد بیانات بھی سامنے آئے۔