پی ٹی آئی میں اختلافات پیدا ہوگئے

اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں:معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

Dec 09, 2022 | 15:52:PM
صوبائی اسمبلی,بیرسٹر محمد علی سیف,عمران خان , پنجاب اسمبلی تحلیل
کیپشن: عمران خان (فائل فوٹو)
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)صوبائی اسمبلی کی تحلیل پر پی ٹی آئی قیادت میں اختلافات پیدا ہوگئے،معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں۔

بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر تمام اراکین کو اپنی رائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے تاہم کچھ وزرا اور ارکان میں اختلافات ہیں، پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔ صرف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے مرکزی حکومت پرپریشرنہیں ڈال سکتے، اراکین کی رائے ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاتا اس وقت تک کے پی اسمبلی کو بھی روکا جائے۔

ضرور پڑھیں :نواز شریف کا استقبال الیکشن کا فیصلہ کر دے گا: رانا ثنا اللہ
انھوں نے کہا کہ تمام اراکین کو اپنی رائے عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے، اب تک عمران خان نے کوئی تاریخ نہیں دی وہ سب کی رائے لے رہے ہیں۔