نواز شریف کا استقبال الیکشن کا فیصلہ کر دے گا: رانا ثنا اللہ

Dec 09, 2022 | 15:08:PM
رانا ثںااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں آج سے شروع کر دیں، نواز شریف کا استقبال الیکشن کا فیصلہ کر دے گا، عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثںااللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رانا ثںااللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کی تیاریاں آج سے شروع کر دیں، نواز شریف کا استقبال الیکشن کا فیصلہ کر دے گا، عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوں گے۔

 وفاقی وزیر داخلہ راناثنااللہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم الیکشن میں مضبوط امیدوار اتاریں گے، خان صاحب، اگر مگر چھوڑدیں اور اسمبلیاں توڑ دیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹے الزامات لگائے، ڈیلی میل 5 مرتبہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا، ڈیلی میل نے غلطی تسلیم کرلی، بے شرم انسان شہزاد اکبر پتہ نہیں کہاں چھپا ہوا ہے ؟ عمران خان، شہزاد اکبر پوری قوم سے معافی مانگیں۔

راناثنااللہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا اصلی چہرہ عوام کے سامنے آگیا، عمران خان توشہ خانہ کیس میں ایکسپوز ہوگئے، شریف خاندان پر کوئی کرپشن کا کیس ثابت نہیں ہوا، آپ نے صرف گھڑی نہیں بلکہ پورا توشہ خانہ بیچا ہے۔