کترینہ کی شادی میں عدم شرکت۔۔ سلمان خان کی بہن نے بڑا راز کھول دیا

Dec 09, 2021 | 12:14:PM
کترینہ کی شادی میں عدم شرکت ارپتا نے راز کھول دیا
کیپشن: سلمان خان کترینہ ارپتا فائل فوٹو

(مانیٹرنگ ڈیسک)سلمان خان کا خاندان کترینہ کیف کی شادی میں کیوں نہیں گیا سلمان خان کی بہن نے بتا دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کی بہن ارپتا خان سے  کترینہ کیف کی شادی میں نہ جانے کی وجہ پوچھی تو ارپتا خان نے ایک بار پھرصاف صاف بتا دیا کہ کترینہ کیف نے شادی میں بلایا ہی نہیں توکیسے جاتے۔

یہ بھی پڑھیں: لباس بدلنے کی ویڈیو۔خوشبو کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

ارپتا خان کا کہنا تھا کہ ہمیں کترینہ کی طرف سے کوئی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ کترینہ کیف  خود کوسلمان خان کے خاندان کا حصہ سمجھی جاتی تھیں اورسلمان خان کی بہن ارپتا خان کی قریبی دوست رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:منی لانڈرنگ کیس ۔۔اداکارہ جیکلین سے 10 گھنٹے تک تفتیش۔۔اہم بات سامنے آ گئی

یاد رہے کہ ماضی میں  سلمان خان اورکترینہ کیف کی شادی کی خبریں بھی میڈیا میں گردش کرتی رہی ہیں۔