منی لانڈرنگ کیس ۔۔اداکارہ جیکلین سے 10 گھنٹے تک تفتیش۔۔اہم بات سامنے آ گئی

Dec 09, 2021 | 10:21:AM
 منی لانڈرنگ کیس،جیکلین فرنانڈز ،تفتیش،بھارتی میڈیا 
کیپشن:  بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈز(فائل فوٹو)

 (ویب ڈیسک) 200 کروڑ روپے کی منی لانڈرنگ کیس کے حوالے سےبالی وڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو 10 گھنٹے تفتیش کا سامنا کرنا پڑا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ  جیکلین فرنانڈز کی تفتیش انفورسمنٹ ڈائرکٹوریٹ محکمہ نے کی۔ ملزموں میں کنمان سکیش چندراشیکھر اور دیگر افراد بھی شامل ہیں۔ جیکلین فرنانڈز کی صبح 11 بجے تفتیشی ادارے آمد ہوئی تھی جو ساڑھے 9 بجے تک جاری رہی۔ اس سے قبل اداکارہ ادارے کی جانب سے پچھلی 3 پیشیوں کو بھی نظرانداز کرچکی ہیں۔تفتیشی  افسر کاکہنا ہے کہ جیکلین فرنانڈز بھی ان افراد میں سے ہیں جنہوں نے اس منی لانڈرنگ سے  کافی نفع حاصل کیا ہے۔

خیال رہے کہ 5 دسمبر کو بھارتی اداکارہ جیکلین فرنانڈز کو ممبئی ائیرپورٹ پر روکا گیا تھا جب وہ دبئی جا رہی تھیں۔ 

یہ بھی پڑھیںوکی کوشل کا سلمان خان کے سامنے کترینہ سے فلرٹ۔۔پھر کیا ہوا؟